World best funny motivational story ever


Facebook Video




Youtube Video




Full Story:
محنت کرے انسان ۔۔۔۔۔۔

تصویر میں نظر آنے والے شخص کا نام " شاو لنک لی " ہے ۔۔۔ پچیس سال سے امریکہ جانے کی کوشش میں مسلسل ویزے اپلائی کرتا ہے ۔۔۔ یہاں تک کہ وہ لوگ اسکا نام تک جاننے لگ جاتے ہیں ۔۔۔۔
پندرہ سے زیادہ مرتبہ کینیڈا کے کیلئے ویزے کی کوشش ۔۔۔۔ مگر ہر بار اسکی درخواست رد کر دی جاتی ۔۔۔۔۔
اتنی ناکامی کے بعد تو لوگ ویسے ہی زندگی سے ناامید ہو جاتے ہیں لیکن " شاولنک لی " ہمت ہارنے والوں میں سے نہیں تھا ۔۔۔۔ اس نے چینی بحری فوج میں جانے کا سوچا ۔۔۔ جہاں اسے قبول نا کیا گیا ۔۔۔ غرض جب جہاں جس کمپنی میں بھی اس نے درخواست دی ۔۔ اس کے علاوہ سبھی درخواست گزاروں کو رکھ لیا جاتا اور ہربار کیطرح اس بیچارے کی قسمت ساتھ نا دیتی ۔۔۔۔۔
آپ نے آن لائن شاپنگ کرنے والی ویب سایٹس " ای بے "، " علی بابا "، " ایمازون " وغیرہ کا نام تو سنا ہوگا ۔۔۔۔
اس نے بھی ان سے متاثر ہو کر ایسی ہی ویب سائٹ بنانے کا سوچا لیکن سرمایہ نا ہونے کی وجہ سے مشکلات کا سامنا ہوا ۔۔۔۔۔
بالآخر اس نے چپکے سے اپنی بیوی کے زیورات یہ سوچ کر بیچنے کا ارادہ کیا کہ ایک دن آئیگا جب وہ یہی زیورات دوبارہ حاصل کرے گا ۔۔۔۔۔۔
وہ کہتے ہیں نا جب انسان کی قسمت میں بدلنا لکھا ہو تو اسے ابتداء چھوٹی ناکامیوں سے گزرنا پڑتا ہے ۔۔۔
زیورات بیچ کر اس نے اپنے کاروبار کی بنیاد رکھی ۔۔۔ دن رات کی محنت اور مسلسل جدوجہد کے بعد وہ ویب سائٹ بھاری نقصان کا شکار ہوکر بند ہو گئ اور " شاو لنک لی " آج کل بیوی کے زیورات چوری کے الزام میں جیل کاٹ رہا ہے ۔۔۔

#ڈپٹی شنگپنگ_لی


Plz Subscribe our channel

Youtube
https://www.youtube.com/channel/UCN_-...

Facebook
https://facebook.com/e4unetwork

Instagram
https://www.instagram.com/e4u.network...

Twitter
https://twitter.com/e4u_network

Dailymotion
https://www.dailymotion.com/e4unetwork