PTI's Malik Ahmed Khan Bachar won un-contested from PP87 Mianwali




پی پی 87 میانوالی سے غیر حتمی نتائج کے مطابق پی ٹی آئی کے امیدوار ملک احمد خان بھچر بلامقابلہ منتخب ہوگئے ہیں۔

دنیا نیوز کے مطابق گزشتہ روز محمد رفیع اور عائشہ سمیعہ نیازی نے کاغذات نامزدگی واپس لینے کی درخواستیں جمع کرا دی ہیں ،پی پی پی کے ملک خالد اعوان پہلے ہی کاغذات واپس لے چکے ہیں۔

ریٹرنگ آفیسر پی پی 87 میانوالی اورڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر محمد شاہد اسلام کے مطابق غیر سرکاری اور غیر حتمی رزلٹ کے مطابق میدان میں ایک امیدوار احمد خان بھچررہ گئے ہیں جو بلا مقابلہ منتخب ہوچکے ہیں، ان کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے