Dr Shireen Mazari hits back at Donald Trump's tweet




وفاقی وزیرِ انسانی حقوق اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما ڈاکٹر شیریں مزاری نے امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ٹوئٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوئی انہیں یہ سمجھائے کہ امریکا نے کس طرح مشرقِ وسطیٰ کو غیر مستحکم کیا ہے۔

امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے کہا کہ ہم مشرقِ وسطیٰ کے ممالک کی حفاظت کرتے ہیں، اور یہ ہمارے بغیر زیادہ دیر نہیں رہ سکتے، لیکن اس کے باوجود ان ممالک کی جانب سے تیل کی قیمتوں میں اضافہ جاری ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ امریکا مشرقِ وسطیٰ کے ان ممالک کے اس اقدام کو یاد رکھے گا



امریکا کے صدر نے تیل کی پیدوار کو اجارہ داری قرار دیتے ہوئے کہا کہ تیل برآمد کرنے والے ممالک (اوپیک) تیل کی قیمتوں کو کم کردیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ کے ٹوئٹ پر ردِعمل دیتے ہوئے ڈاکٹر شیریں مزاری کا کہنا تھا کہ 'مجھے یقین ہے کہ اس وقت واشنگٹن میں کوئی ہوگا جو ڈونلڈ ٹرمپ کو تاریخ بتاسکتا ہے کہ کس طرح امریکا نے تاریخی طور پر اسرائیل کو غیر قانونی طور پر وسعت دے کر اور خطے میں بے لگام عسکریت پسندی کو بڑھا کر غیر مستحکم کیا۔'

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ تیل بنیادی طور پر مغربی ایشیائی ممالک اور خلیجی ممالک سے آتا ہے، اس میں مشرقِ وسطیٰ کا حصہ نہیں ہوتا۔

ڈاکٹر شیریں مزاری کا کہنا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کو اوپیک ممالک کے بارے میں بھی بتایا جانا چاہیے



خیال رہے کہ 2016 میں دنیا کے بڑے تیل پیداواری ممالک نے 2014 میں تیل کی منڈی کے کریش ہونے کے بعد تیل کی پیداوار میں کمی پر اتفاق کیا تھا تاکہ تیل کی قیمتوں کو بڑھایا جائے۔

2015 میں امریکا نے ایران کے ساتھ جوہری معاہدہ کیا تھا تاہم رواں برس اس نے اس سے علیحدگی اختیار کرتے ہوئے اس پر پابندی عائد کردی تھی۔

اس پابندی کے بعد بھارت اور چین جیسے بڑے ممالک نے تہران سے تیل خریدنے سے کنارہ کشی اختیار کرلی تھی، جس کے بعد خام تیل کی پیداوار کم سطح پر چلی گئی تھی۔

ایران کے علاوہ اوپیک ممالک میں شامل ایک اور ملک وینزویلا پر بھی واشنگٹن کی پابندیاں عائد ہیں۔



Shireen Mazari Twit
Surely there is someone in Wash DC who can teach him history and how US has historically destabilised the ME with its support for illegal Israeli expansionism and unbridled militarism! Also oil comes primarily from West Asia & Gulf not ME! He shd also be told abt OPEC mbr states!

In response to the following Donald Trump twit
We protect the countries of the Middle East, they would not be safe for very long without us, and yet they continue to push for higher and higher oil prices! We will remember. The OPEC monopoly must get prices down now!
================================================== ================================================== ======


DAWN newspaper has a heading that Dr Shireen Mazari hit back at Donald Trump tweet.

Ms Mazari hit back at Donals Trump ? No, She didn't. You only hit back at someone who hits (criticises) you. Donlad Trump criticised the Middle East, not Pakistan. Nobody from the rich Middle Eastern Countries bothered to respond to the US president but a poor country of ours is here to protect the rich Middle eastern countries . Also Mrs Mazari wrote that " Oil comes primarily from West Asia & Gulf not Middle East " . So oil producing West Asian countries and Gulf countries are different to Middle East ? and She is asking Donald Trump to get education
I hope Donald Trump does not read her twit otherwise it will be very embarrassing for Pakistan .